اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی انجمن شرعی شیعیان کے سربراہ اور سینئر حریت رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنکھ کے دورہ لداخ کو علاقائی بنیادوں پر ریاست کی تحریک آزادی کو تقسیم کرنے کی کوششوں سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر داخلہ کے حالیہ 3 ماہ کے دوران وادی کشمیر کے 3 دوروں سے ملی مایوسیوں اور رسوائیوں کے ازالے کیلئے لداخ دورہ حکومت ہند کی ایک اور لاحاصل مشق ہے۔ آغاصاحب نے کہا کہ کشمیری عوام حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں تاکہ تینوں خطوں بشمول آزاد کشمیرکے عوام کو اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کا آزادانہ موقعہ فراہم ہوسکے اور جو بھی نتیجہ سامنے آئے اُس کے آگے پوری کشمیری قوم سرتسلیم خم کرے گی۔ آغاصاحب نے کہاکہ خطہ لداخ کی بودھ آبادی کے ساتھ ساتھ کچھ گنے چُنے چہرے جن کا ضمیر مراعات کے بوجھ تلے دب چکا ہے یونین ٹریٹری کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس سے خطہ ¿ لداخ کے تمام طبقہای فکر کے لوگوں کی آواز تصور نہیں کیا جاسکتا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲